ہم نے اپنے عزیز لوگوں کو کھو دیا، اپنی بقا اور مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے تہران پر مزید شدت سے حملے کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف مہم جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے اپنے وزیرِ دفاع، چیف آف سٹاف اور موساد کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ تل ابیب میں آئی ڈی ایف کے کریا ہیڈکوارٹر کی چھت سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہماری افواج اس وقت تہران کے دل پر بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ حملے کر رہی ہیں، اور یہ آئندہ دنوں میں مزید بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ دن ہیں، کل یہاں تل ابیب میں اور اب بیت شیمش میں ہم نے اپنے عزیز لوگوں کو کھو دیا، میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے اور آپ سب کی جانب سے زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل آئی ڈی ایف کی پوری طاقت کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ اپنی بقا اور مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں