خامنہ ای کی شہادت باعث افسوس ہے، عالمی قانون کے تحت سربراہان مملکت یا حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پرانا کنونشن ہے کہ سربراہان مملکت یا حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ہم مرحوم کی روح کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالی ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں