چاغی میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاﺅن، ڈھائی سو سے زائد افغان باشندے گرفتار کرلیے، پولیس حکام
چاغی (نامہ نگار) چاغی پولیس کا تارکین وطن افغان باشندوں کیخلاف بڑا ایکشن ڈھائی سو سے زائد افغان باشندے گرفتار، صدر تھانہ دالبندین منتقل کردیا گیا، ایس پی چاغی محمد علی کاسی کی ہدایت پر دالبندین سٹی پولیس تھانے کے ایس ایچ او عبدالوحید بلوچ ایس ایچ او چاغی عبدالستار سمالانی و دیگر ایس ایچ اوز نے کارروائی کرتے ہوئے 285 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او صدر حاجی قادر بخش جوشنزئی نے کہا کہ مختلف کارروائیوں میں پکڑے گئے 285 کے قریب افغان باشندوں کو دالبندین صدر تھانے منتقل کر دیاگیا ہے جو کہ بغیر دستاویز مختلف علاقوں میں سفر کررہے تھے، پاک افغان سرحد پر برابچہ گیٹ بند ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو ڈی پورٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، گرفتار افغان باشندوں کو کھانا کھلانا ممکن نہیں ہے اور ہمارے پاس اتنے وسائل بھی موجود نہیں جو ہم مہیا کرسکیں کیونکہ ہمارے پاس انہیں کھانا دینے کیلئے کوئی بجٹ نہیں ہے، حکومت کو چاہیے کہ برابچہ گیٹ کھولنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ہم گرفتار افغان باشندوں کو فوری ڈی پورٹ کیا جاسکے


