ایرانی ڈرون حملے، سعودی عرب میں سب سے بڑی آئل ریفائنری پلانٹ نے کام بند کردیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب میں واقع راس تنورہ آئل ریفائنری کے قریب ایرانی ڈرون حملے کے بعد آرامکو نے وہاں اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ یہ سعودی عرب میں موجود سب سے بڑی ریفائنری ہے اور یومیہ ساڑھے پانچ لاکھ بیرل پراسیس کر سکتی ہے۔ بلومبرگ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیج فارس میں واقع پلانٹ پیر کی صبح بند کیا گیا اور آرامکو کی جانب سے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقام پر آگ کو قابو کر لیا گیا ہے۔ ادھر روئٹرز کے مطابق آرامکو نے اس واقعے پر تبصرہ نہیں کیا تاہم شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ کو حفاظتی اقدام کے طور پر بند کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے