مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال، پاکستان، سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں

کراچی (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی اور 15 ہزار پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑا۔ مارکیٹ کا آغاز ہی بھاری مندی سے ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار پوائنٹس سے گر کر 1 لاکھ 53 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس اور تھرٹی انڈیکس میں 10 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔ قواعد کے مطابق اگر کے ایس ای 30 انڈیکس پانچ منٹ میں پانچ فیصد گرے تو کاروبار روک دیا جاتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اپنی اسٹاک مارکیٹس دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دبئی فنانشل مارکیٹ اور ابوظبی سیکورٹیز ایکسچینج پیر اور منگل کو بند رہیں گی۔ کویت اسٹاک مارکیٹ کو بھی اگلے نوٹس تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 2 فیصد کمی ہوئی، تائیوان میں 2.3 فیصد، جاپان میں 1.5 فیصد جبکہ شنگھائی اسٹاک مارکیٹ 0.27 فیصد کمی کے ساتھ کھلی۔ امریکا اور یورپ کی مارکیٹوں میں بھی منفی رجحان رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے