ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت عظیم سانحہ ہے، ان کا جرات مندانہ موقف ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، کاشف حیدری
کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ جامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر عالم اسلام کیلئے ایک عظیم سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم رہنما نے اپنی زندگی امت مسلمہ کے اتحاد، خودمختاری اور اصولی مو¿قف کے فروغ کیلئے وقف کیے رکھی اور مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدمی اور حوصلے کی مثال قائم کی۔ کاشف حیدری نے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور عالمی معاملات پر دوٹوک مو¿قف کو تاریخ میں نمایاں مقام حاصل رہے گا اور ان کی جرات مندانہ قیادت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک موقع پر ہماری تمام تر ہمدردیاں ایرانی عوام اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ کاشف حیدری نے مزید کہا کہ ایسے سانحات قوموں کے عزم کو کمزور نہیں کرتے بلکہ انہیں مزید مضبوط اور متحد ہونے کا پیغام دیتے ہیں اور ہمیں بھی صبر، حکمت اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ امن و استحکام کا راستہ ہموار ہو سکے۔


