افغانستان سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حملوں کو ناکام بنادیا، دراندازی کرنیوالے 67 افغان ہلاک کردیے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں کیے گئے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق طالبان نے شمالی بلوچستان میں 16 مختلف مقامات پر حملوں کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا۔ وزیر اطلاعات نے منگل کو سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھڑپوں کے دوران 27 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بھی زمینی حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جہاں 40 افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے