اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے
پسنی (نامہ نگار) اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے پر منیجی کے مقام پر 2 گاڑیوں میں ہولناک تصادم ،7 افراد جاں بحق 8 زخمی ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ شب تقریباً ساڑھے دو بجے کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور منیجی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت سات افراد جاں بحق اور خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، کوسٹل ہائی وے پولیس اور ریسکیو 1122 کے عملے نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ذرائع نے بتایا کہ یہ المناک حادثہ سڑک پر کھڑے ایک خراب آئل باو¿زر کے باعث پیش آیا، جس سے تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کا شکار ایک گاڑی گوادر سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری گاڑی کراچی سے تربت کی طرف جا رہی تھی ، حادثے میں مشتاق ولد ارباب سکنہ شہداد کوٹ، بانو سکنہ ہوشاب ، علی احمد ولد حاصل خان سکنہ کوئٹہ ، علی بخش ولد عبدالغفور سکنہ سونمیانی ، کریم جان ولد علی جان سکنہ تربت ، داد محمد ولد مصری سکنہ کراچی خان بحق جبکہ زخمیوں میں دینار علی ولد محبوب سکنہ شہدادکوٹ ، مرتضیٰ ولد غلام مصطفیٰ سکنہ کورنگی کراچی ، امان ولد حسین سکنہ ہوشاب ، نورجان بنت دینار ، ایمان بنت امان پری بنت دین محمد اور بلال ولد ظفر عالم شامل ہیں۔


