سوراب سے کمشنر مکران ڈویژن کی بم پروف گاڑی دو ملازمین سمیت لاپتہ ہوگئی

کوئٹہ( این این آئی ) بلوچستان کے ضلع سوراب سے کمشنر مکران ڈویژن کی گاڑی دو ملازمین سمیت لاپتہ ہوگئی سیکورٹی فورسز نے تلاش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق کمشنر مکران ڈویڑن کی بم پروف سرکاری گاڑی نمبرایم کے001 کوئٹہ سے تربت جارہی تھی کہ سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی اور انکے ڈرائیور فہد اور گن مین ظہور سمیت اغواءکرلیا اور نامعلوم سمت کی جانب لیکر روانہ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مغویوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے