کوئٹہ دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد گیس کی فراہمی بحال کردی گئی، سوئی سدرن

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں دھماکے سے تباہ ہونے والی 18انچ قطرکی گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل کرنے کے بعد گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد میں پیر کو دھماکے سے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی تھی جس کی مرمت کا کام بدھ کو شروع کیا گیا تھا جمعرات کو متاثرہ گیس پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں