خاران میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، بلوچستان کانسٹیبلری کے دو اہلکار زخمی، پولیس ذرائع
خاران (نامہ نگار) خاران نوروز قلات میں گاڑی پر فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے دو اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے نوروز قلات مین کوئٹہ خاران روڑ پر این جی او کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبل پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے جو گاڑی سمیت اپنے آپکو واپس خاران ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا سکے، جہاں دونوں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا، واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


