ہزار گنجی واقعے کی رپورٹ طلب، معصوم شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کیخلاف ریاست پوری قوت سے کارروائی کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ہزار گنجی فائرنگ کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، بزدلانہ اور قابلِ مذمت کارروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کو بہترین و فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، امن دشمن عناصر قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے معصوم شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کیخلاف ریاست پوری قوت سے کارروائی کرے گی۔
Load/Hide Comments


