الیکشن کمشنر بلوچستان نے لوکل کونسلز ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) لوکل کونسلز ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ/ کنوینر حلقہ بندی کمیٹی نے شائع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں مجوزہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 15اپریل تا 29اپریل 2026 تک حلقہ بندی اتھارٹی جو کہ ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہے کے آفس میں دائر کیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کی حلقہ بندیوں پر اگر کوئی اعتراضات ہو تو متعلقہ حلقہ بندی اتھارٹی کے پاس مقرر کردہ وقت میں جمع کرائے جس پر حلقہ بندی اتھارٹی 14 مئی 2026 تک فیصلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 21 مئی 2026 کو شائع کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں