پشاور میں امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان، سفارتی امور اسلام آباد سفارتخانے منتقل ہوگی
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کیا جارہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے متعلق سفارتی امورکی ذمے داری اسلام آباد میں سفارتخانے کو منتقل ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ فیصلہ سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے مو¿ثر استعمال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


