بنوں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ قابل مذمت، پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (نمائندہ انتخاب) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ شہداءنے وطن کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم اپنے بہادر شہداءاور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ غم کی اس گھڑی میں شہداءکے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں