پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، پیٹرولیم اسٹاکس پاکستان کے پاس نہیں کمپنیوں کے پاس ہیں، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پیٹرولیم ڈویژن حکام نے ارکان کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے سوال کیا کہ بتایا جائے 28 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کا کتنا اسٹاک تھا؟ آپ نے 28 فروری کے فوری بعد پیٹرول اور ڈیزل 55 ، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کیا۔ حکام پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈیزل 285 ڈالر فی بیرل جبکہ پیٹرول 150 ڈالر فی بیرل تک گیا، پاکستان کے پاس آج پیٹرول کے 30 دن کے اور ڈیزل کے 27 دن کے اسٹاک ہیں۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم اسٹاکس کو یقینی بنانے کیلئے مہنگی پیٹرولیم مصنوعات بھی خریدیں، ہم نے تیل کے اسٹاکس بھی برقرار رکھنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹیجک اسٹاک نہیں ہیں، پیٹرولیم اسٹاکس تو کمپنیوں کے پاس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں