بلوچستان، بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل، وزیراعلی کو نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے تاریخ دینے کیلئے سمری ارسال

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہوگئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی بلوچستان کو نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تاریخ دینے کیلئے سمری ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور حب کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی 2022کو منعقد ہوئے تھے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال پورے ہوگئے تاہم ان بلدیاتی اداروں کے نمائندے کے آٹھ فروری 2023 کو حلف اٹھانے کے باعث بلدیاتی اداروں کی 4 سالہ معیاد آئندہ سال آٹھ فروری کو پوری ہوگی ۔اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دینے کیلئے ایک سمری وزیر اعلی بلوچستان کو بھجوائی گئی ہے جس کی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔ محکمہ بلدیات کوئٹہ میں بھی بلدیاتی انتخابات صوبے کے دیگر بلدیاتی اداروں کے ساتھ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں