پسنی، چربندن کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد، ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس
پسنی (نامہ نگار) پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر چربندن کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد، ایک کی شناخت استاد محمد سراج کلانچی جبکہ دوسرے کی شناخت سردل ولد شیر محمد ساکن زیریں کہور سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبع مکران کوسٹل ہائی وے پر چربندن کراس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں آر ایچ سی پسنی منتقل کردیں جہاں ایک شخص کی شناخت ا±ستاد محمد سراج کلانچی ولد استاد حاصل کلانچی ساکن بنگلہ بازار پسنی جبکہ دوسرے کی شناخت سردل ولد شیر محمد ساکن زیریں کہور شادی کور سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


