محمود اچکزئی خیرات میں ملے عہدے سے وفاداری کرتے ہوئے بلوچ اور پشتون کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں جو ڈوب چکی ہے، میر یونس عزیز زہری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے پشین جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں محمود خان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، بلوچ بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پشتون بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن چمن میں انہوں نے جو جلسے میں تقریر کرکے بلوچ اور پشتون کو تقسیم کرنے کی کوشش کی وہ قابل مذمت ہے، میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی پرانے حربے استعمال کرکے اپنی سیاست کو جو ڈوب چکی ہے اسے چمکانا چاہتے ہیں انہیں خیرات میں ایک عہدہ مل چکا ہے اور اس عہدے سے وفاداری کرتے ہوئے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلوچ اور پشتون ایک ہیں، آج آپ کو پتا چلے گا کہ کون بلوچ ہے، کون پٹھان ہے، کون سندھی ہے اور کون دوسری قوم سے تعلق رکھتا ہے ہم سب ایک ہیں اور اس جھنڈے کے نیچے تمام قومیتیں ایک ہیں، ہم کسی کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے اور آپ کے یہ حربے بالکل کامیاب نہیں ہوں گے۔


