وزیرستان، وانا بازار کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما کے دو بیٹے جاں بحق، پولیس
پشاور (ویب ڈیسک) وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ وانا کڑیکوٹ بازار کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


