پاکستانی حجاج کی نصف سے زائد تعداد، 51 فیصد طبی عملہ اور خدام الحجاج واپس پہنچ گئے، ترجمان مذہبی امور
مدینہ منورہ (آن لائن) حج آپریشن 2026 تیزی سے اختتام کی جانب گامزن ہے، ترجمان مذہبی امورکے مطابق پاکستانی حجاج کی نصف سے زائد تعداد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ 55 ہزار سرکاری حجاج کرام سعودی عرب میں موجود ہیںمکہ مکرمہ میں 28 ہزار جبکہ مدینہ منورہ میں 27 ہزار سرکاری حجاج موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق 51 فیصد طبی عملہ اور خدام الحجاج بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جدہ سے آخری حج پرواز 16 جون کو وطن واپس لوٹے گی۔ مدینہ منورہ سے 30 جون کو آخری پرواز کی واپسی کے ساتھ حج آپریشن کا اختتام ہو گا۔
Load/Hide Comments


