اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں لکھا کہ جب تک امریکا سے معاہدے کی حتمی منظوری نہیں ہو جاتی، میڈیا کو اس کے ممکنہ مواد کے بارے میں قیاس آرائی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے ذمہ دارانہ اور شفاف مو¿قف کے مطابق تمام تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے ساتھ شیئر کرے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے مبینہ طور پر معاہدے کی تفصیلات ایرانی میڈیا کو لیک کی ہیں۔ تاہم عراقچی نے اپنے بیان میں اس حوالے سے براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے