خضدار، گریشہ میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے تیار فصلیں تباہ، سولر پینل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، زمینداروں کو بھاری مالی نقصان

خضدار (ویب ڈیسک) گریشہ میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، تیار فصلیں تباہ، سولر پینل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، زمینداروں کا بڑے پیمانے پر نقصان کے ازالے کیلئے حکومت سے امداد کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے سب تحصیل گریشہ میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، کئی زمینداروں کے سولر پلیٹس ژالہ باری کی وجہ سے ٹوٹ گئے۔ کپاس، پیاز، تربوز اور مرچ کی تیار فصلیں تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ زمینداروں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر زراعت، صوبائی وزیر زراعت، محکمہ پی ڈی ایم اے، ایم پی اے خضدار، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار و دیگر حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں