وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ کل دورہ کوئٹہ متوقع

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس کل کوئٹہ میں ہوگا ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات) کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا اجلاس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، وفاقی وزراءاور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں