میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ اور بے گناہ شہریوں کا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، نواب ثناءاللہ زہری

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءو سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ نواب ثناءللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ اور بے گناہ شہریوں کا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب آبادیوں میں گھس کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ زیارت سے اغواءہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کی برآمدگی بھی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور شہریوں کے تحفظ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں