خضدار میں پیپلز پارٹی کے رہنماء کے فرزند کی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، نواب ثناءاللہ زہری
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے ایک جاری بیا ن کہا ہے کہ خضدار کے سیاحتی مقام مولہ میں پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء میر داد کریم جام کے نوجوان فرزند کی دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا اور بعد میں بہیمانہ انداز میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سابق وزیر اعلی نواب ثناءنے نوجوان کی قتل کے افسوسناک واقعہ کو بزدلانہ اور ظالمانہ حرکت قرار دیا
Load/Hide Comments


