ٹریک پر مرمتی کام کے باعث کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی گئی، محکمہ ریلوے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس آج ایک روز کیلئے معطل کردی۔ ریلوے حکام کے مطا بق ٹرین سروس ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث معطل کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں