قلات کے علاقے جتک آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس
قلات (نمائندہ انتخاب) قلات سے ایک شخص کی لاش براآمد، شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر کے نام سے ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ و رودینجو کے درمیانی علاقے جتک آباد سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی، نعش کو شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا، جہاں پر نعش کی شناخت شبیر احمد ولد ملا وزیر قوم رئیسانی سکنہ قلات کے نام سے ہوئی، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے
Load/Hide Comments


