ڈیرہ بگٹی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے اور گھر پر دستی بم حملے سے 2 افرادزخمی ہوگئے، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کے دو واقعات میں2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پولیس تھانے کی حدود دربار عنایت شاہ کے مقام پر نا معلوم دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو سخت نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا پولیس نے علاقے کو گھراو کرکے تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ سوئی ہی میں نا معلوم مسلح افراد نے علی نواز مرہٹہ بگٹی کے گھر پر دستی بم پھینک دیا جس سے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اہل خانہ محفوظ رہے جبکہ مکان کو نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں