ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کردیا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ویب ڈیسک : ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہم مذاکرات کر رہے تھے، بدقسمتی سے امریکا نے وعدے توڑتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیے، نتیجے میں ایران بھی وہ تمام نکات معطل کر رہا ہے، جن پر عملدرآمد کا ایران نے وعدہ کیا تھا۔کاظم غریب ابادی نے کہا کہ درحقیقت اب ایران ان میں کسی کو نافذ نہیں کر رہا، اب ایران صرف اپنے ملک کے دفاع میں مصروف ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکا کو ایک بار پھر جواب مل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


