چاغی، دالبندین کے علاقے ڈھڈر میں منی پمپ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا تیل جل گیا

دالبندین (آن لائن) ڈھڈر میں منی پمپ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا تیل جل گیا، ضلع چاغی کے علاقے ڈھڈر میں واقع منی پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا تیل جل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں