پی ٹی اے کی 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئیں، حکومت موبائل صارف کے پیکج استعمال نہ کرنے پر ہمیں پیسے واپس کرنے کا کہتی ہے، چیئرمین

پی ٹی اے کی 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئیں، حکومت موبائل صارف کے پیکج استعمال نہ کرنے پر ہمیں پیسے واپس کرنے کا کہتی ہے، چیئرمین
اسلام آ باد (ویب ڈیسک) چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق حکومت ہمیں شہریوں کو پیسے واپس کرنے کا کہتی ہے، اگر شہری نے پیکج کروایا اور سروسز بند ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں ہوا تو ہمیں پیسے واپس کرنے کا کہا جاتا ہے۔ پی ٹی اے چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہماری 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، سروس کی خراب کوالٹی پر پی ٹی اے نے 4 ارب کے جرمانے کیے تاہم موبائل پر ٹیکس عائد کرنے میں پی ٹی اے کا کوئی کردار نہیں، موبائل پر ٹیکس عائد کرنا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں