امریکا ایران ثالثی کی خبریں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 35 سینٹ یعنی 0.4 فیصد کمی کے بعد 88.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔امریکا ایران کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ،دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی ستمبر کے لیے فراہمی کی قیمت تقریباً مستحکم رہی اور 82.47 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی ثالثی کی خبروں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر وقتی دباو¿ کم کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


