28 غیر قانونی افغان باشندے تحویل میں لے لئے گئے، کیچ پولیس
کیچ (نیوز ڈیسک)کیچ پولیس مکران رینج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیرونک چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر وین کو روک کر اس میں سوار افراد کی مکمل جانچ اور تصدیق کی۔تصدیق کے دوران 28 غیر قانونی افغان باشندے بغیر کسی قانونی سفری یا رہائشی دستاویزات کے سفر کرتے ہوئے پائے گئے، جنہیں موقع پر تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتار افراد میں 14 مرد 08 خواتین 06 بچے شامل ہیں۔پولیس بیان کے مطابق تمام افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے اور ضابطے کے مطابق مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس تھانے منتقل کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


