پہاڑوں پرجانے کی نہیں جمہوری جدوجہد کی ضرورت ہے اسمبلی کے اندرظالموں،لٹیروں کاگلادبائیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ (آن لائن) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ پورابلوچستان قیدخانہ،سارانظام برطانیہ امریکہ کا،ایک لیٹرپٹرول کاقیمت ہم طے نہیں کرسکتے پھربھی آزادی کاجشن منارہے ہیں7اگست لٹیروں وپٹرول قیمتوں کے ذریعے عوام کولوٹنے کے خلاف بلوچستان کے شاہراہوں کوبندکریں گے۔وسائل،نظام،میڈیا،عدلیہ پرزبردستی قابض طبقے سے جمہوری جدوجہد کے ذریعے حقیقی آزادی حاصل کریں گے۔پہاڑوں پرجانے کی نہیں جمہوری جدوجہد کی ضرورت ہے۔اسمبلی کے اندرظالموں،لٹیروں کاگلادبائیں گے۔دشمن یہی چاہتے ہیں ہم جمہوری جدوجہد کے بجائے پہاڑوں پرجائے تاکہ ان ظالموں کوللکارنے،ان کے مظالم کے خلاف کوئی بولنے والانہ ہو۔ظلم وظالم کے خلاف ،حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد میں نوجوانوں کاجماعت اسلامی کی طرف رجحان بڑھ رہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی کوئٹہ کے امیرعبدالنعیم رند،اقلیتی رہنماسلمان گیل،میرشاہ زمان لہڑی،ناصربلوچ،شاہدمغل،سیموئیل وکی، محمدندیم،شہریاربلوچ ودیگرنے بھی خطاب کیاجلسہ عام میں اقلیتی برداری ودیگرقوموں کے نوجوانوں نے رجسٹریشن کرکے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ 14اگست یوم آزادی کاپیغام یہی ہے کہ عدلیہ میڈیاسیاست وپارلیمنٹ کوعوام دشمنوں چوروں لٹیروں ملک وملت دشمنوں سے آزادکریں۔غلامی دہشت گردی قتل وغارت گری پریشانی ومشکلات پرآزادی کاجشن کس لیے؟بلوچستان پرچور،ڈاکومسلط،ملک دشمن طبقات مسلط ہیں۔ کرپٹ ججز،جرنیل،لٹیرے سیاستدان،بدعنوان سردار،نواب سب لٹیرے ملکر بلوچستان یہاں کے وسائل کے لوٹ مارمیں مصروف ہیں۔ان لٹیروں کے خلاف ملکرلڑنے کی ضرورت ہے۔یہ پشتون پنجابی بلوچ کی لڑائی نہیں ہے۔یہ قوموں کی لڑائی نہیں۔ظالم اورمظلوم کی لڑائی ہے۔ان ظالموں کے خلاف بغاوت ولڑنے کی ضرورت ہے۔ظلم وجبر،لوٹ مار،ایف سی کی زیادتیوں کے خلاف اسمبلی کے اندروباہرہرجگہ آوازبلندکرتے رہیں گے مظلوموں کی تواناآوازجماعت اسلامی ہے۔ایف سی سے اختیارات لیکرپولیس ولیویزکودیے جائیں۔ایف سی کی وجہ سے بلوچستان کی حالات خراب ہیں ایف سی والے کوئلہ ڈیزل،پٹرول، ایرانی بسکٹ پربھتہ لیتی ہے نہ دہشت گرد کورکھواتے ہیں نہ اسلحہ وگولہ باروداورمنشیات کورکھواتے ہیں قانونی تجارت پربھتہ اورملک وقوم کوتباہ ورسواکرنے والی منشیات اسلحہ ودیگرغیرقانونی اسمگلنگ سے غنڈہ ٹیکس وبھتہ لیکرآزادی دی گئی ہے۔بلوچستان میں ایف سی اوران کے چیک پوسٹیں عوام کی تذلیل بھتہ خوری،وغیرقانونی کاروبار کیلئے ہیں۔امن وترقی اورخوشحالی کیلئے کسٹم کے اختیارات ایف سی سے واپس لیکرایف سی کوبلوچستان سے نکالاجائے۔پولیس ولیویزکوبحال بااختیار بنایاجائے۔7اگست کو پٹرولیم مصنوعات پربھتہ خوری غنڈہ ٹیکس کے خلاف امن کیلئے،غلامی ولوٹ مارکے خلاف بلوچستان کے تمام شاہراہوں کوبلاک کریں گے۔بلوچستان کسی کے باپ کی جاگیرنہیں۔بلوچستان سے ہم کسی صورت باہرنہیں جائیں گے۔امن ترقی خوشحالی کیلئے بلوچستان سے عوام دشمنوں،چوروں لٹیروں کوبھگائیں گے۔ہرحال میں جمہوری جدوجہد مذاہمت جاری رکھیں گے۔اس جدوجہد میں نوجوان سیاسی ورکرز،اقلیتی برادری خواتین طلبا وعلمائے کرام ہماراساتھ دیں ہم ہی عوام کی تعاون سے ظلم وجبرکے خلاف جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔


