بلوچستان میں زرعی ترقی و خوشحالی کی جانب اہم پیشرفت ہو رہی ہے، گرین پاکستان انیشیٹو،
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں زرعی ترقی اور مقامی زمینداروں کی خوشحالی کی جانب اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔بلوچستان میں جی پی آئی (گرین پاکستان انیشیٹو) کے تحت زرعی ترقی اور مقامی زمینداروں کی خوشحالی کے لیے اہم منصوبے کامیابی سے مکمل ہو گئے ۔ فیزون کے تحت دکی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں 3 ہزار800 ایکڑ زمین قابلِ کاشت بنا کر 144 شمسی ٹیوب ویل نصب کیے گئے۔فیز ٹو کے تحت کوہلو، بارکھان، چمن، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، ڑوب، مستونگ، کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں 8,481 ایکڑ زمین قابلِ کاشت بنائی گئی۔ فیز ون اور فیز ٹو کے تحت ہزاروں ایکڑ زمین قابلِ کاشت بنائی گئی، جس سے مجموعی طور پر 288 زمیندار مستفید ہوئے ہیں۔اِن زمینوں پر گندم، کپاس اور باغات کی کاشت سے مقامی روزگار، زرعی پیداوار اور معاشی خودکفالت کو فروغ مل رہا ہے۔ جی پی آئی مقامی زمینداروں کی خوشحالی، زرعی پیداوار اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


