کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت 14اور15اگست کو بند رہے گی، ریلوے حکام
کوئٹہ (این این آئی ) محکمہ ریلویز نےریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس ایک مرتبہ پھر معطل کردی کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت 14اور15اگست کو بند رہے گی،،پشاور سےکوئٹہ آنےوالی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہے گی ۔ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ سے پشاورکےلئے جعفرایکسپریس دو روز کےلئے معطل کردی ہے 14اور15اگست کو جعفر ایکسپریس کی آمدورفت بند رہے گی ، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنےوالی جعفرایکسپریس دو دن جیکب آباد تک چلائی جائےگی،ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل اور کوئٹہ سے چمن کیلئے چمن ٹرین پچھلے چھ ماہ سے معطل ہیں۔
Load/Hide Comments


