13ممالک کا سعودی قیادت میں میر ی ٹائم ڈیفنس الائنس میں شمولیت کا اعلان
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان جدہ میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کثیر الملکی بحری دفاعی اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں 39 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔اب تک 15 ممالک اس اتحاد کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر چکے ہیں، جبکہ 13 ممالک باضابطہ رکن بننے کے لیے ضروری طریقہ کار مکمل کر چکے ہیں۔ سعودی عرب سے اتحاد کا کمانڈر مقرر ہوگا جبکہ پہلے دور میں نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا، اتحاد کا مقصد بحری سلامتی، سمندری راستوں کی آزادی اور عالمی تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
Load/Hide Comments


