خضدار میں آپریشن میں 10دہشت گردوں کا ہلاک ہونا فورسز کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےاپنے بیان میں کہا کہ خضدار اور قلات کے سرحدی علاقے شور پرود میں آپریشن آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے، فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں