بوتل بند پانی کے 29 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے، تجزیاتی رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کی ہدایت پر پا کستان کونسل برائے تحقیقات آبی وسائل کمرشل دستیاب بوتلوں میں بند پانی کی کوالٹی کو سہ ماہی بنیادوں پر مانیٹرنگ کرتی ہےاس سلسلہ میں اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی میں کل 20 شہروں سے بوتل بند پانی (منرل واٹر) کے 230برانڈز کے نمونے حاصل کیے گئے۔ ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا اور اتھارٹی کے لیبارٹری تجزیہ میں پانی جراثیم ا?لودہ، پینے کیلئے مضر صحت نکلا اور 230 میں سے 29 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے۔لیبارٹری تجزیہ میں 9 برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ہے جبکہ 4 برانڈ میں TDS مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا۔پا کستان کونسل برائے تحقیقات آبی وسائل کے مطابق22 برانڈز جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کے لیے مضرِ صحت ہیں۔دوسری جانب کمپینوں کے ترجمانوں نے دعوی کیا ہے کہ ہمارا پانی کا برانڈ معیاری ہے اور ہم اس سلسلے میں حکومت سے رجوع کرکے ریکارڈ درست کرنے کیلئے کہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں