بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی تمام طبی مراکز کیلئے فائر سیفٹی ایڈوائزری جاری

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق تمام طبی مراکز میں فائر سیفٹی، ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کی تیاری اور انخلاءکے تقاضوں پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر کے تمام طبی مراکز کے لیے فائر سیفٹی، ہنگامی تیاری اور انخلاءسے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔کمیشن نے طبی مراکز کو فائر سیفٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ طبی مراکز میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارم سسٹم کی فعالیت یقینی بنائی جائے۔ طبی مراکز میں ہنگامی انخلائ کے راستے واضح، کھلے اور فعال ہونے چاہئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مریضوں، تیمارداروں اور عملے کو بحفاظت باہر نکالا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں