خاران شہر میں دن دہاڑے مسلح چور متعدد دوکانوں کو لوٹ گئے، تین چور رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس

نمائندہ انتخاب : خاران شہر بازار میں دن دہاڑے مسلح چور متعدد دوکانوں کو لوٹ گئے،تین رنگے ہاتھوں گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق خاران شہر بازار سبزی منڈی میں دن دہاڑے اسلحہ بردار چوروں نے چندر کمار،عصمت اللہ و دیگر دوکانوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جبکہ ایک اور ڈکیتی کا واقعہ گودام ایریا میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی رقم کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈکیتی کے واردات کو پولیس نے عوامی مدد سے ناکام بناکر تین چوروں کو اسلحے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جہاں تین چوروں کو تھانہ منتقل کردیا گیا جہاں شہریوں اور تاجروں کی بڑی ہجوم جمع ہوگئی اور چوروں کو بے نقاب کرنے اور فوری ایف آئی آر کا مطالبہ کیا گیا مطالبہ تسلیم کرنے کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تینوں چوروں کی شناخت غلام مصطفی صدام حسین اور طارق کے ناموں سے ہوئے جن سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے