کوئٹہ، تمام دکاندار اور میڈیکل اسٹورز کھلے خشک دودھ کی فروخت سے گریز کریں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات بارے اجلاس کیا گیا جس میں ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،اجلاس میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے ۔ خطاب میں کہا گیا کہ کھلے خشک دودھ پر ایکسپائری ڈیٹ اور دیگر ضروری معلومات درج نہیں ہوتیں،اس کی غیر محفوظ فروخت بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ شہر بھر کے تمام دکاندار ، میڈیکل اسٹورز کھلا خشک دودھ فروخت کرنے سے فوری طور پر گریز کریں۔کسی بھی دکان یا گودام سے کھلا خشک دودھ برآمد ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی، گرفتاری اور دکان سیل ہوگی۔محکمہ فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔ بچوں کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر معیاری اشیاءکی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں