کوئٹہ ،زیارت کراس پر مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ ،کسٹم ویئر ہاﺅس تباہ ،پولیس ذرائع
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق پشین کے علاقے زیارت کراس پر مسلح افراد نے پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاو¿س پررات گئے حملہ کیا، حملے کے دوران سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد ازاں کسٹم ویئر ہاﺅس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میںوہاں کھڑی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں ،متعدد گاریاں جل کو تباہ ہو گئیں ۔ چنانچہ آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم حملے میں 5سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم علاقے میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


