پسنی زیرو پوائنٹ پر مسلح افراد کا حملہ، کسٹم، ایکسائز اور پولیس کی چیک پوسٹیں نذرِ آتش
نمائندہ انتخاب :پسنی زیرو پوائنٹ پر مسلح افراد کا حملہ، کسٹم، ایکسائز اور پولیس کی چیک پوسٹیں نذرِ آتش تفصیلات کے مطابق پسنی مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کسٹم، ایکسائز اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے انہیں نذرِ آتش کر دیا۔ذرائع کے مطابق منگل کے روز تقریباً دوپہر دو بجے کے قریب مسلح افراد نے پسنی زیرو پوائنٹ پر قائم کسٹم، ایکسائز اور پولیس کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے چیک پوسٹوں کو آگ لگا دی، اطلاعات کے مطابق حملہ آور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کی ایک سرکاری گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ اہلکاروں کے سرکاری اسلحہ بھی قبضے میں لے کر فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے مکران کوسٹل ہائی وے سمیت ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کردی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔


