خضدار ، جماعت اسلامی کی کال پر مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال ، تجارتی مراکز اور دکانیں بندرہیں
خضدار(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے مرکزی کال پر خضدار میں بھی ملک کے دیگر اضلاع کی طرح مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی گئی شہر بھر کے بازاریں تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں جس سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئیں ہڑتال کے باعث شہر کے کاروبارکی رونق ماند پڑ گئی مرکزی بازاروں اور مصروف شاہراہوں پر معمول کی خرید و فروخت غائب رہی اور دکانداروں نے بڑی تعداد میں اپنی دکانیں بند رکھیں ہڑتال کی نگرانی کے لیے جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکٹریری مولانا محمد اسلم گزگی اور ضلعی امیر مولانا عبیداللہ ساسولی کی زیر قیادت آزادی چوک پر کارکنان کا کیمپ لگایاگیاکارکنان دن بھر ہڑتال کی مانیٹرنگ کرتے رہے جماعت اسلامی کے صوبائی اور ضلعی قائدین نے کہا کہ یہ ہڑتال عوام کو مہنگائی اور معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں نے غریب کا جینا محال کردیا ہےانہوں نے کہا کہ عام شہری اب گھر کا چولہا جلانے سے قاصر ہے جبکہ حکمران عوام کی تکالیف سے بے خبر ہیں حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کا صبر جواب دے چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوامی مسائل کو فوری حل نہ کیاگیا اور مہنگائی میں کمی نہ لائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا جائے گا عوام وسیاسی پارٹیوں جماعت اسلامی کے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کو دیوار سے لگادیا ہےاب حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو عملی ریلیف دے کر ان کی مشکلات کم کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو جینے کاحق دیاجائے۔


