یوفون کمپنی کی عدم توجہی، تحصیل جھائو میں ایک ہفتے سے موبائل نیٹ ورک غائب، عوام شدید مشکلات کا شکار

آواران(انتخاب نیوز) نمائندہ انتخاب عبدالوحید کی رپورٹ کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل جھائو میں یکم ستمبر سے یوفون موبائل نیٹ ورک کی سروسز مکمل طور پر معطل ہیں، جس کے باعث علاقے کے عوام کو شدید مواصلاتی بلیک آو¿ٹ اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔سگنلز کی مسلسل عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی رہائشی اپنے پیاروں اور بیرونِ ضلع مقیم افراد سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔ نیٹ ورک کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں، آن لائن بینکنگ، اور ایزی پیسہ،جائز کیش جیسی سہولیات ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، جس سے مقامی تاجروں کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اضطراری یا طبی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں یا گاڑیوں سے رابطہ کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ آن لائن تعلیمی مواد تک رسائی نہ ہونے کے باعث طلبہ و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔تحصیل جھاو¿ کے شہریوں، سماجی و سیاسی حلقوں اور تاجر برادری نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، یوفون انتظامیہ اور ضلعی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جھاو¿ میں یوفون نیٹ ورک کی خرابی کا فوری نوٹس لے کر سروسز بحال کی جائیں تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے