پنجگور، چتکان بازار میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل کر خاکستر، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری
پنجگور(انتخاب نیوز)پنجگور کے چتکان بازار کی مچھلی مارکیٹ میں اچانک آگ لگنے سے کئی دکانیں جل کر خاکستر. بازار کی تنگ گلیوں اور تجاوزات سے فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا. تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان بازار کے مچھلی ماکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کئی دکانیں جل کر راکھ ہوگئی۔ فائیر برگیڈ کی گاڑیاں تنگ گلیوں کے باعث وہاں نہ پہنچ سکیں تاہم دکانداروں نے ہمت کرکے آگ بجھا کر تاجروں کو مزید نقصان سے بچا لیا۔ڈپٹی کمشنر نے دوکانداروں کے نقصانات کا ازالہ کرنے اور آگ لگنے کے اسباب جاننے لیکئے کمیٹی تشکیل دی۔
Load/Hide Comments


