تعلیم یافتہ ، بااختیار خوشحال بلوچستان کیلئے جد و جہد جاری رہے گی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواندگی صرف پڑھنے اور لکھنے کا نام نہیں، یہ روشن مستقبل اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں بلوچستان میں 3,800 سے زائد غیر فعال اسکول بحال، 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں واپس لایا گیا، جبکہ 2,000 سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے 15 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ و شفافیت کے تحت کی گئیں جبکہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت 23,520 وظائف فراہم کئے گئے ہماری منزل واضح ہے بلوچستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ایک تعلیم یافتہ، بااختیار اور خوشحال بلوچستان کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں