اسلام آباد کا فی کس خرچ بلوچستان سے بھی زیادہ ہے اور بلوچستان کا فی کس خرچ پنجاب کے فی کس خرچ سے سات گنا زیادہ ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانا ایک انتہاءاحمقانہ تجویز ہے، مہربانی کریں صرف مقامی حکومت تک رہیں ،صرف دہلی کے کیجریوال اور BJP کے تنازعات دیکھ لینا۔ اسلام آباد کو صوبہ بنانا ایک انتظامی اور آئینی مذاق ہو گا، پوری دنیا میں روزانہ جگ ہنسائی ہو گی، یہ کہنا اسلام آباد کو بجٹ نہیں ملتا بالکل ہی جھوٹ ہے اسلام آباد کا فی کس خرچ بلوچستان سے بھی زیادہ ہے اور بلوچستان کا فی کس خرچ پنجاب کے فی کس خرچ سے سات گنا زیادہ ہے۔ بہتر ہو گا احسن اقبال خود علامہ نہ بنیں بلکہ آئینی اور کے ماہرین سے تفصیلی اسٹڈی کروائیں، ہم احسن اقبال کی پلاننگ تو سالوں سے دیکھ ہی رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں